?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں حکومتی کمیٹی اور پشتون قومی جرگہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے،مذاکرات میں سرکاری کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی،صوبائی وزراو اراکین اسمبلی ،پروفیسر ابراہیم اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا۔
امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے،آج پشتون قومی جرگہ ہوگا میں اس جرگے کا میزبان ہوں۔ پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا۔پشتون قومی جرگہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے بتایا کہ جمرود میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں سرکاری کمیٹی کے پشتون قومی جرگہ ممبران سے مذاکرات کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختونخوا ہ میں امن کیلئے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دعوت پروزیراعلیٰ ہاﺅس میں میں گرینڈ جرگہ منعقد ہواتھا جس میں امن مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی تھی۔
جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا ہ اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرگوہر بھی گرینڈ جرگے میں شریک ہوئے تھے۔جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیرپاو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے تھے۔
گرینڈ جرگے کے اعلامیے میں بتایاگیا تھا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جرگے کیلئے اختیاردیا گیا تھا۔ جرگے نے وزیراعلیٰ کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ کی ذمہ داری دی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا تھا۔اعلامیے می ںیہ بھی کہا گیا تھا کہ معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگے کا میزبان بن کر جرگے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
موڈیز کی رپورٹ میں اسرائیل کی معیشت کو ایک بار پھر تنزلی کا شکار
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: موڈیز کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے اسرائیل میں بہت
مارچ
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر
جولائی
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان
مارچ
غزہ کے لیے ٹرمپ عوام فریب امن منصوبہ
?️ 23 ستمبر 2025 غزہ کے لیے ٹرمپ عوام فریب امن منصوبہ امریکی میڈیا نے دعویٰ
ستمبر
صنعا نے کبھی بھی بات چیت اور مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں: محمد عبدالسلام
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: محمد عبدالسلام، سربراہ یمنی مذاکراتی وفد نے واضح کیا کہ
اگست
لِز ٹرس کا برطانوی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر اصرار کیوں ؟
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کے سفارت خانے کی تل
اکتوبر
لبنان پر اسرائیلی حملے بلاجواز ہیں: میکرون
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں: امانوئل مکرون، رئیسجمهور فرانسه نے روز جمعہ ۲۹ مئی
مئی
نابلس پر صیہونی فوجی حملہ ؛ مشرق میں توپ خانے سے بمباری
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نیبلیس کے شمال مغرب میں
اپریل