?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر وفاقی حکومت سے فوری جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت ان کے لیے مقدم اور اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی مطالبہ کیا عمران خان سے ان کے ڈاکٹروں اور وکلا کی ٹیم کی فوری ملاقات کرائی جائے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور سابق وزیر اعظم کی خیریت کے بارے میں تشویش کو دور کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی منقطع ہے اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق حاصل سہولیات نہیں دی جا رہیں ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے عمران خان کی بہن کی درخواست پر دلائل کے دوران عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کو جیل جانے کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، خدا نخواستہ اگر انہیں کچھ ہوگیا تو؟ اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں اڈیالہ جیل ذرائع نے عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت پنجاب نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔


مشہور خبریں۔
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر
جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے، آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جسٹس ہاشم کاکڑ کا فواد چوہدری سے مکالمہ
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات سے متعلق
مئی
سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے
جون
عمران خان کی گرفتاری، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
مئی
غزہ جنگ بندی نسل کشی کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہونا چاہیے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: عفو انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے
اکتوبر
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار
اپریل
اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال
?️ 26 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ماہ طویل احتجاجی دھرنا دینے
جنوری
خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری میں
?️ 13 ستمبر 2025خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری
ستمبر