وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

بلوچستان

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہوئے اور انہوں نے ناراض اراکین کو منانا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جام کمال کی بی اے پی کی صدارت چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے جلد انٹراپارٹی الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر منظور کاکٹر نے بتایا کہ آج بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر، ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی ذمہ داران نے انٹرپارٹی الیکشن کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف آئندہ ہفتے پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور سیٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک بار پھر اس بات کو دہراتا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت ہیں، اختلافات آتےہیں مگر ہم انہیں ہمیشہ بات کر کے حل کرلیتے ہیں‘۔انہوں نے آج 6 ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تصدیق کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ سارے معاملات حل ہوجائیں گے۔جام کمال نے الزام عائد کیا کہ ’کچھ لوگ ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کرنا چاہتے تھے، جنہیں آج ناکام بنادیا ہے، وہ چاہتے تھےکہ ہم ایک دوسرے پر ردعمل ظاہرکریں، الحمدللہ ہم سب نے زبردست ذمہ داری، باہمی عزت کامظاہرہ کیا‘۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔ وزیراعظم

?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت

بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

برطانوی میراثِ نحس، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی جڑیں

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات جنوبی ایشیا کے پیچیدہ اور

یورپ سب سے کم گیس کے ذخائر کے ساتھ موسم سرما میں داخل 

?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار

مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت، سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

ثابت کرنا ہوگا نیب ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ

?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہے کہ قومی احتساب

صیہونی فوجیوں کی درعا میں شامی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ 

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:  شامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے