🗓️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہوئے اور انہوں نے ناراض اراکین کو منانا شروع کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جام کمال کی بی اے پی کی صدارت چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے جلد انٹراپارٹی الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر منظور کاکٹر نے بتایا کہ آج بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر، ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی ذمہ داران نے انٹرپارٹی الیکشن کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف آئندہ ہفتے پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور سیٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک بار پھر اس بات کو دہراتا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت ہیں، اختلافات آتےہیں مگر ہم انہیں ہمیشہ بات کر کے حل کرلیتے ہیں‘۔انہوں نے آج 6 ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تصدیق کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ سارے معاملات حل ہوجائیں گے۔جام کمال نے الزام عائد کیا کہ ’کچھ لوگ ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کرنا چاہتے تھے، جنہیں آج ناکام بنادیا ہے، وہ چاہتے تھےکہ ہم ایک دوسرے پر ردعمل ظاہرکریں، الحمدللہ ہم سب نے زبردست ذمہ داری، باہمی عزت کامظاہرہ کیا‘۔
مشہور خبریں۔
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے
🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد
جولائی
انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا
🗓️ 17 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) انسانوں کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا
جنوری
کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے
فروری
دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی
جنوری
عرب پارلیمنٹ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے اہم مطالبہ
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سویڈن میں قرآن مجید کو
جولائی
وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور
🗓️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا
جنوری
لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ
🗓️ 9 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 بھی لانچ ہونے
اکتوبر