?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا، شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا، جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شیر کے حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بنا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
مارچ
ٹرمپ: میری اہلیہ کو غزہ کی صورتحال خوفناک!
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے صیہونی حکومت کے جرائم کا دفاع کرتے
جولائی
امریکہ زیلینسکی کو ہٹانے کی کوشش میں
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان
اگست
امریکہ صرف اپنا مفادات چاہتا ہے / قاضی البیطار کو برطرف کیاجائے: بیروت دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت بم دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ترجمان
اکتوبر
آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون
جون
شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
?️ 20 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے
اکتوبر
اسد عمر کا گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کے دئیے گئے بیان پر ردِعمل
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس
جون
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری