?️
لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی کو وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا ہے کہ صوبے کی وزارت اعلی کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے ، الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، وزیراعلی بزدار کا استعفی بھی متنازع ہے، گورنر آفس کو عثمان بزدار کا استعفی موصول ہی نہیں ہوا۔
گورنرپنجاب کی وزیراعلی کے انتخاب بارے تحفظات پر مبنی رپورٹ صدرمملکت کو موصول ہو گئی، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت کو چھ صفحات پر مبنی رپورٹ ارسال کی ہے، جس میں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلی کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
گورنر پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا ،وزیراعلی کے انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے ، پولیس کو خلاف رولز ایوان میں داخل کیاگیا، ارکان اسمبلی کوووٹ دینے سے روکا گیا ، ووٹنگ آئین کے سیکینڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے کروائی گئی ، رولز 21 آف بزنس کے مطابق سپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتاہے ، گور نر کا وزیراعلی کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا ضروری ہوتاہے۔
رپورٹ میں درج مزید نکات کے مطابق عثمان بزدار کا استعفی بھی متنازعہ ہے ، آئین کے آٰرٹکل 130 سب سیکشن آٹھ کی خلاف ورزی کی گئی ، گورنر آفس کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی کبھی موصول نہیں ہوا ، گورنر کو جب استعفی موصول ہی نہیں ہوا تو اسکو منظور کیسے کرسکتاہے ، وزیراعلی کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے۔ بیان کردہ حقائق کی روشنی میں میری آئینی طورپر رہنمائی کی جائے ، مجھے تجویز کیاجائے کہ اس صورتحال میں مجھے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔
مشہور خبریں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک
مئی
امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ
فروری
امریکہ کے حالیہ اقدامات پر چین کا ردعمل
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر
اپریل
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
صیہونی جنگجوؤں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے آج بروز جمعہ نابلس کے
نومبر
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے
جنوری