وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔ عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح، ان کو مکمل اجازت ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پچھلی بار علی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہور کی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں، تصویریں کھینچیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جا کر لاگو کریں، آفریدی صاحب کو ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاور گندا بہت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں بد زبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں، گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور پولیس نے آج وزیر اعلیٰ کے پی کے اسٹاف سے خود رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ اور رفح پر اسرائیلی توپ خانےسے حملہ

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:مقامی فلسطینی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

امریکی پالیسیاں آزاد تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں: کیوبا 

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:آنکارا میں کیوبا کے سفیر "الیخاندرو فرانسسکو دیاس پالاسیوس نے

فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک

Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker

?️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان

صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل بے

ہم چین سے اقتصادی تعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے: امریکی وزیرِ خزانہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین

امریکی ملٹی ملین ڈالر کا جدید سسٹم چند ہزار ڈالر کے جنگی ڈرونز کے مقابلے میں ناکام

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ جدید نظاموں کی لانچنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتا لیکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے