?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی اور ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے’رابطہ‘ کے 7 ڈیجیٹل پورٹلز کام کر رہی ہیں، 56 ٹرینوں کو رابطہ پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ 54 ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جب کہ مزید 48 ریلوے اسٹیشنوں پر 31 دسمبر، 2025 مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ فریٹ آن لائین بکنگ سسٹم متعارف کیا گیا ہے، کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے ڈیجیٹل وہیئنگ برج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا جب کہ اگلے مرحلے میں یہ سہولت پپری، کراچی چھاؤنی ، پورٹ قاسم ، لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشنوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے 148 سرویلنس کیمرے نصب کئے گئے ہیں،ریلوے اسٹیشنوں پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
اکتوبر
جنگ میں فوج کی ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیلی ہسپتالوں پر شدید دباؤ
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:واللا نیوز کے مطابق یمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جانے کی صورت میں مریضوں
جنوری
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی
2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 2200 فلسطینی گرفتار
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص
اپریل
200 ممتاز امریکی وکلاء کی دی ہیگ میں اسرائیل مخالف پٹیشن کی حمایت
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے 200 نامور ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے
جنوری
خانیونس میں صہیونی فوج مجاہدین کے جال میں
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک عسکری ماہر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور
ستمبر
تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی
ستمبر