لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اسدعمر، شفقت محمود، فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیراعلیٰ پنجاب ، شہبازگل سمیت فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں رابطہ سڑکوں اور اہم شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں یونیورسٹیاں، پارو پلانٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے، فیصل آباد کیلئے ٹیکینکل آئی ٹی یونیورسٹی، فیصل آباد کی خوبصورتی، پارکنگ پلازہ کا قیام اور پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح فیصل آباد جڑانوالہ ایکسپریس وے سے متعلق منصوبے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کی ہدایات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈلیور کیا ہے بلدیاتی انتخابات میں تیاری کے ساتھ جائیں۔ پنجاب کے تمام خاندانوں کو 400 ارب سے زیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کررہے ہیں، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے، فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
جون
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت
جولائی
سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کرے،جسٹس (ر)مظاہر نقوی
فروری
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
نومبر
روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ
جولائی
تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی
مارچ
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
نومبر
کیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہونے والی ہے؟
اکتوبر