وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ  کر لیا ہے اور اس حوالے سے  عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی بھی  ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی گئی۔

پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردی۔وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔

اجلاس مین وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

یوروپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کردیا

?️ 1 مئی 2021برسلز (سچ خبریں) یوروپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب

فلسطینی بہت نڈر ہیں: صیہونی رپورٹر

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی جو جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجی

خطے میں ایران اور سعودی تعلقات کے فوائد

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:عارف علوی نے اسلام آباد میں خانہ کعبہ کے امام سے

بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنا بی جے پی حکومت میں ناممکن ہے، عمران خان

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور

فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے

?️ 18 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے پراسرار طور پر

صہیونیوں کے ساتھ سرحدی تنازع میں حزب اللہ کی جیت ہوگی:عطوان

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے صیہونی حکومت

ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی

اسد عمر نے مراد سعید کو مبارک باد دی

?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے