?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور قیمتی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں اور لوگوں کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
امیر جماعت اسلامی سے بات چیت میں خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاموں میں سرگرم کردار کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے و دیگر وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ”
جون
اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے
نومبر
طوفان الاقصی اور عرب صیہونی سمجھوتے کے مذاکرات کی خاک آلود میز
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بشمول ہزاروں بچوں کا قتل
نومبر
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی
واشنگٹن کی اسرائیل کو 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ
جنوری
سعودی عرب کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کہ صیہونیوں نے
جولائی
کیا امریکی حکومت بند ہونے والی ہے؟
?️ 24 ستمبر 2025کیا امریکی حکومت بند ہونے والی ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر
جرمنوں کی آمدنی اب اتنی نہیں رہی کہ زندگی کی ضروری اشیاء خرید سکیں
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جرمنی میں بہت
مئی