?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا، انہیں اور عوام کو عیدالفطر، نوروز کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ایرانی صدر نے بھی اُن کے جذبات کا پرتپاک انداز میں جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ہمسایہ برادر ملک، وزیراعظم نے جاری گشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا ااظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا کی جب کہ خلیجی ممالک کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اِس سنگین صورتِ حال کے پیش نظر اںہوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، اںہوں نے اُمتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت پر زور دیا، جس کی اِس وقت ارشد ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم ن ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
ہم افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں: طالبان
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے
دسمبر
عرب ممالک کی حماس کو خفیہ پیشکش
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک
اپریل
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر
ستمبر
اسرائیل اور ترکی کے مابین تصادم کے ممکنہ مناظر
?️ 24 جولائی 202516 جولائی کو شام پر صہیونی ریاست کے حملے کوئی پہلا واقعہ
جولائی
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
?️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے
فروری
عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے
مارچ
فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے
مارچ