?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علییف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی، دور اندیشی اور بصیرت کا مظہر ہے، پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، اور اس تاریخ ساز لمحے پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہبازشریف نے یہ بھی لکھا کہ ہم اس معاہدے کے لیے فریقین کو قریب لانے اور ایک نتیجہ خیز سمجھوتہ طے کرانے میں امریکہ، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سہولت کار کردار کو بھی سراہتے ہیں، یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مکالمے کی یہ روح دیگر ایسے خطوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے گی، جو طویل المدتی تنازعات کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے
فروری
غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ نے عراق سے انخلاء اور چین کے ساتھ
مارچ
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا
اپریل
کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے
جون
افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں دلچسپ انکشافات سامنے آگئے
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا
جولائی
ہدہد 3 نے صیہونیوں کی مساوات کو کیسے بگاڑا؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: رائی الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے ایک
جولائی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے غیر ملکی ’پروپیگنڈے‘ سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت خارجہ
مئی