?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سےملاقات کریں گی، وزیراعظم عمران خان ملاقات میں کالعدم جماعت سے معاہدے سمیت حکومتی فیصلوں پر جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج دن12 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سے معاہدے کے حوالے سے کورکمیٹی کےبعداتحادی جماعتوں کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلالیا ، اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سےملاقات کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کالعدم جماعت سے معاہدے پر مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان کواعتمادمیں لیں گے جبکہ جی ڈی اے،بی اےپی رہنماؤں کوبھی اعتمادمیں لیا جائے گا۔دوران ملاقات وزیراعظم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج دن12 بجے ہوگا۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کالعدم جماعت سے معاہدے، حکومتی رٹ اوربلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےعلما سے ملاقات، معاہدے سے متعلق اعتمادمیں لیا اور حساس معاملوں میں احتیاط سے گفتگو کا مشورہ دیتے ہوئے کالعدم جماعت سے معاہدےسے متعلق غیرضروری بیانات سے روک دیا۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کوریلیف دینےپرتوجہ دےرہےہیں، عوامی ریلیف پیکج سےعام آدمی کی مشکلات کم ہوں گی، معاشی طور پر صورتحال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کومضبوط بنانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا ملکی اورسیاسی معاملات پرسب کویک زبان ہوناچاہیے اور ہدایت کی وزرااورپارٹی قیادت فرنٹ فٹ پرنظرآئیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں 350 دن میں صہیونی مظالم کی ناقابل تصور داستان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں 350 دنوں پر مشتمل جنگ صہیونی مظالم کی
ستمبر
لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے
جولائی
وزیر اعظم کی طرف سے آئی ایس آئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے
اکتوبر
بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر
جون
عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ
جولائی
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو
اکتوبر
الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو
جون