وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

قوم سے خطاب میں شہبا زشریف نے کہا کہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید کی خوشیاں تب مکمل ہوتی ہیں، جب ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا مشکل حالات سے دوچار ہے ،خطے میں جنگ نے عالمی معیشت اور امن کو جھنجھوڑکر رکھ دیا ہے،بحران سے متعلق خدشات ہر لمحے کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہیں،صورتحال یوں ہی بگڑتی رہی تو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ احساس ہے کہ تیل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے عوام کی زندگی متاثر ہوئی ہے ،بہت سے گھرانوں کو ضروریات زندگی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ 13مارچ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھرنمایاں اضافہ ہوا،پیٹرول کی قیمت میں 50 اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کا 24 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی،ہم جہاں تک ممکن ہو عوام کو تیل کی قیمتوں کے بوجھ سے بچانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوچکا ہے،عید پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی تجویز کو مسترد کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک بار پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا 45 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ،ہم اضافہ روکنے کےلیے 79 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان اقدمات سے جہاں ضرورت مند طبقات کو سہارا ملا ہے وہاں خوشحال طبقے نے بھی فائدہ اٹھایا ہے ،ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ ریلیف صرف حقدار تک پہنچے ۔

مشہور خبریں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی

غزہ اور لبنان میں اسرائیل کا عظیم تعطل

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی، جنہوں نے لبنان اور غزہ میں مکمل فتح حاصل

بڑھتے ہوئے جرائم سے لڑنے کے بہانے واشنگٹن میں سینکڑوں گرفتار

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا کہ واشنگٹن حکام نے

شیخ رشید کا سیاسی ریٹائر منٹ کے متعلق بیان سامنے آگیا

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی

غزہ شہر میں شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا جواز پیش کرنے کے لیے نیتن یاہو کا دعویٰ

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آج غزہ میں غیر

قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس

?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ

ریاض میں لاوروف کی گفتگو کا مرکزی موضوع فلسطین

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے پریس آفس TASS نے کل رات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے