?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی ہے، جس کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔
اسلام آباد میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری مسترد کیے جانے کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر بالترتیب 149 روپے 86 پیسے اور 144 روپے 15 پیسے برقرار رہے گی۔
اسی طرح کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت بھی بالترتیب 125 روپے 56 پیسے اور 118 روپے 31 پیسے رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 21 روپے اور دیگر مصنوعات کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، اگر ہم قیمتیں بڑھاتے تو مہنگائی کا ایک پہاڑ عوام پر ٹوٹ پڑتا اور عوام ہمیں بد دعائیں دینا شروع کردیتے، اس لیے ہم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کیا معلوم کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کیا چکر چلایا تاکہ عوام ہم پر تنقید کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے سے مسائل کے شکارعوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کروں گا، آپ کے حلقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کروں گا، اس وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس بنائیں گے، یہاں تمام صوبوں سندھ، کے پی، بلوچستان اور پنجاب کے افسر تعینات ہوں گے اور ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے، عوام کی فلاح کے لیے تمام اقدامات کریں گے، ہر سال رمضان پیکج میں آٹا سستا ملتا تھا، اس مرتبہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا، کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے ایک گولی بھی نہیں ڈالی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: سید علی الموسوی، جو شیخ نعیم قاسم کے نمائندے ہیں،
ستمبر
حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری
اکتوبر
پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے
نومبر
ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے
اکتوبر
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے کمی، مارچ میں 15 فیصد گر گئیں
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے تنزلی ہوئی
اپریل
صہیونی مصنف: ٹرمپ کی مفاہمت کا سب سے بڑا نقصان اسرائیل کو ہوا ہے
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں
جون
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ
اپریل