وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ نامزدگی اور بعد کی صورتحال پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مسلسل بدلتی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر سینئر پارٹی قیادت اور وزرا بھی شریک تھے۔

 گذشتہ روز عثمان بزدار نے پنجاب کی وزارت اعلی سے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی تھی جو کہ بحث کیلئے منظور بھی ہو گئی تھی، قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

’فیمنسٹ‘ کا یہ مطلب نہیں کہ روٹی نہیں بنانی، کھانا گرم نہیں کرنا، حمائمہ ملک

🗓️ 21 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ’فیمنسٹ‘

جاپان کی سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں

طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا

امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید

🗓️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت

عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی

🗓️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت 

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور

صہیونیوں کے نزدیک بین الاقوامی رسم و رواج اور قوانین کی کیا حیثیت ہے؟

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: جنین شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے