?️
اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، میں نے بتایا تجارت ، معیشت میں شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے نیویارک میں جاری یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات کی ، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج مصروف دن گزاریں گے، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران آج چینی اور جاپانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
افغان صدر کی عمان میں موجودگی اور امریکہ جانے کی تیاریاں
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم
اگست
عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی
جولائی
سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو
مئی
تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی
مئی
امریکہ انسانی حقوق کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟شمالی کوریا کی زبانی
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیانگ یانگ
اپریل
امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2025امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
دسمبر
اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے
اپریل
اسرائیل کے نئے وزیر جنگ کٹھ پتلی ہیں:نیتن یاہو کے مخالف رہنما
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخالف صیہونی رہنما یائر لاپڈ نے یسرائیل کاتز
نومبر