وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور، پشاور اور فیصل آبا الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی۔

رواں سال نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جب کہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار 365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز میں سے 49 ہزار 470 کی تنصیب ہو چکی ہے، پیسکو میں ایک لاکھ 52 ہزار 559 اسمارٹ میٹرز میں سے 51 ہزار 173 کی تنصیب کی جا چکی ہے جب کہ فیسکو ایک لاکھ 92 ہزار 311 اسمارٹ میٹرز میں سے 11 ہزار 276 کی تنصیب ہو چکی ہے۔

شرکا کو بتایا کہ صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز ، ای میلز ، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں جب کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اووربلنگ، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے نیپرا کے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

آئینی ترمیم کیلئے کہا گیا اتوار کو ہی کرنی ہے ورنہ پیر کو آسمان گر جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 3 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)

دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے میدان جنگ میں

امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے

برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن

باکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے معاہدے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا عوامی جمہوریہ چین

غزہ بحران پر لندن کو خاموشی مہنگی پڑنے لگی، اسٹیمر حکومت دباؤ میں

?️ 12 فروری 2026غزہ بحران پر لندن کو خاموشی مہنگی پڑنے لگی، اسٹیمر حکومت دباؤ

خطے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے تعاون کی اہمیت:عمار حکیم

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے