?️
اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور عسکری قیادت سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دی ہے۔
ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح لائیواسٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں9211 سروس بحال کر دی گئی۔ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جلد سروس بحال کر دی جائے گی۔ زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی مکمل ہے، مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوگا، جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز کا افتتاح جلد کر دیا جائےگا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ زیتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی۔
وزیرِاعظم عمران خان نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی ہے۔ حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے نافذ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اعتماد کا نتیجہ ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں تل ابیب کی درخواست پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی
مئی
اسرائیل کے لیے امریکی حمایت صرف ایک بوجھ ہے: ٹکر کارلسن
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی کنزرویٹو میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹکر
دسمبر
پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں۔ اکبر ایس بابر
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس
دسمبر
شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی
مارچ
چین، بھارت اور برازیل، ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے والی ابھرتی طاقتیں
?️ 20 ستمبر 2025چین، بھارت اور برازیل: ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے
ستمبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد
اپریل
بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے
?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم
مئی
بھارت کا خلائی مشن سورج کے مدار میں پہنچ گیا
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: بھارت کا شمسی خلائی مشن چار ماہ بعد سورج کے
جنوری