?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیراعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کی مذمت کی، بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان سنگین معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں اس قسم کے تنازع میں ملوث ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال کے آخر میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کی۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت جو کچھ کر رہی ہے وہ ایک تاریخی کارنامہ ہے: شیخ احمد قبلان
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے مشہور مفتی شیخ احمد قبلان نے لبنان کے
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی میں چوتھی بار توسیع کا عندیہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی
اگست
مونس الٰہی کے بیان نے شکوک و شبہات کھڑے کردیے.
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چوہدری
دسمبر
مریم نواز کے خلاف نیب نے لیا ایک اہم فیصلہ
?️ 10 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر
مارچ
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
?️ 24 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کارگو
مئی
گوادر دھماکے میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا
?️ 21 اگست 2021گوادر(سچ خبریں) بلوچستان کے شہر گوادر میں خود کش دھماکے میں زخمی
اگست
نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کی نئی چال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی تعطل، معاشی بحران اور بڑے پیمانے
اگست
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ
اگست