وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم 2025 کا آغاز کردیا، 4 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس رمضان المبارک میں 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً 4 کروڑ 17لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے جس میں پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں، شجرکاری سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند سالوں کے دوران ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، 2022 کاشدید ترین سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہی آیا اور اس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

شبہاز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، حالانکہ گرین ہاؤس گیسزکے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، ہمیں رمضان المبارک کی برکات سمیٹنی چاہئیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے،انشا اللہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

مزید برآں، موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کے دوران پنجاب میں ایک کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار، سندھ میں ایک کروڑ ، خیبر پختونخوا میں 26لاکھ 33 ہزار ، بلوچستان میں 20 لاکھ 62 ہزار ، آزاد کشمیر ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزا ر اور گلگت بلتستان میں 40 لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی صعدہ میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    صعدہ میں سعودی اتحاد کے جرائم کے عین ساتھ

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  آج  23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب

کینیڈا کی 48 روسی افراد اور اداروں پر پابندی

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری

انسانی حقوق کے امریکی کھوکھلے دعوے:ایرانی عہدہ دار

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت پر عدالت کا ڈپٹی کمشنر لاہور کو شام تک فیصلہ کرنے کا حکم

?️ 20 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی

سینیٹ اجلاس: فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد کے خلاف سینیٹرز کا احتجاج

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی مرکزی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے

افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے