وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے آذربائیجان کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں وفاقی حکومت کی خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور حکومت کے معاونت میں شکرگزار ہیں، پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے، آذر بائیجان حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت کی، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خدمت مراکز میں باقاعدہ کارکردگی کے اہداف طے کرکے ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے گا، آسان خدمت مراکز میں خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آسان خدمت مراکز میں مجموعی طور پر حکومتی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ سازی کی جائے، آئندہ مرحلے میں گلگت اور مظفر آباد اور پھر پورے پاکستان میں خدمت مراکز کے قیام کیلئے مدت کا تعین کرکے کام شروع کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارت خانوں میں آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر بنائے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو کے پاکستان کے دورے اور اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: مردم شماری کےخلاف اپیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری کےخلاف

عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے پر حملہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لیے رسد

سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج

?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں

بیجنگ کے تفتیش کار چینی انجینئرز کے قتل کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس

لبنان، امریکہ اور اسرائیل کی 9 گھنٹے طویل فوجی مذاکرات ختم

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں: المیادین نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان، امریکہ

نو منتخب وزیر اعظم کا عوام کو ریلیف

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے

مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دشمن کا دعویٰ جھوٹ ہے: حزب اللہ

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے