?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کی وجہ سےکئی بے گناہ شہری بشمول خواتین اور بچوں کی شہادت واقع ہوئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیر اعظم نے پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن میں مثالی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پر عزم ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے لیے اقدامات لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے، وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی امن قائم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری
دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
?️ 11 ستمبر 2021سیئول(سچ خبریں) دوران چارجنگ فون کا استعمال کتنا بہت خطرناک ثابت ہو
ستمبر
ہم شیخ جراح پر قبضہ کی اجازت نہیں دین گے
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: کچھ عرصے سے، اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ
مارچ
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور
?️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب
نومبر
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی
ستمبر
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں
اکتوبر