وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

شہبازشریف مسعود پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوحہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان-ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور، اردن کے شاہ اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جن میں قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کو روس کے ساتھ تعاون ختم کرنے سے ایک ٹریلین یورو سے زائد کا نقصان

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے انکشاف کیا ہے

کون سے ممالک غزہ سے اپنے شہریوں کو نکال رہے ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فرانس اپنے شہریوں کو غزہ کی پٹی سے جلد از

آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی

امریکہ کے سیاہ اور شرمناک دن

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر کے ساتھ ہی

امریکی انتخابات سے ایک روز قبل NBC کا نیا سروے: ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے، NBC

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کردیا

?️ 3 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق

فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب حماس کی فتح ہے: نیتن یاہو

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے