وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  آج  23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج  تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے، دورہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ شوکت ترین، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا

امریکی رہنماؤں کا غزہ کی المناک صورتحال پر ردعمل

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سی این

ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

روہنگیا مسلمانوں کی نہ ختم ہونے والی مصیبتیں

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے

صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے

صیہونی جنگ کو جنوبی غزہ میں کیوں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ جنگ کو جنوبی غزہ میں لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے