وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج کا 120 روپے کا 35 فیصد وفاق دے گا ، یہ رقم احساس پروگرام کے 250 ارب روپے کے بجٹ میں سے دی جائے گی جبکہ باقی صوبوں سے لیا جائے گا۔
کیونکہ صوبوں کے پاس پیسے ہوتے ہی ہیں اور اس مرتبہ زیادہ ہی ہوں گے کیونکہ ریونیو زیادہ اکٹھا ہوا ہے۔ پروگرام پاورپلے میں بات کرتے ہوئے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آٹے، دالیں اور دیگر ‏اشیائے خوردونوش پر33 فیصد تک سبسڈی دیں گے ،7 لاکھ کریانہ اسٹورز کو کورکریں گے جس میں عوام رعایت ‏پرچیزیں حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق افراد شناختی کارڈ کے ذریعے اشیائے خوردونوش حاصل کریں گے، مستحق افراد کا ‏احساس پروگرام میں ڈیٹا موجود ہے اور 30 فیصد تک مستحق افراد کو رعایت ملےگی جس کی ادائیگی حکومت ‏کرے گی ، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے براہ راست دکاندار کو ادائیگی کی جائےگی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں1100 روپے آٹے کا تھیلا ہے، لیکن سندھ میں آٹےکا تھیلا 1400 کا فروخت ہو رہا ‏ہے، ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وقت پرگندم ریلیز نہیں کرتی، سندھ حکومت بعد میں وفاق کی چھتری کےنیچے چھپ ‏رہی ہوتی ہے سندھ حکومت وقت پر گندم جاری نہیں کرتی، وفاق پر الزام رکھ دیتی ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کوہدایت کی ہے کہ وقت پر گندم ریلیزکریں احساس پروگرام کے تحت ‏سندھ میں بھی سبسڈی دیں گے سندھ کےعوام کے لیے وفاق اپناحصہ ڈالے گا، اگر سندھ حکومت اپناحصہ نہیں ‏ڈالنا چاہتی توالگ بات ہے، انہوں نے کہا کہ آٹےاورچینی کی قیمتوں میں کمی کریں گے

مشہور خبریں۔

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

تہران اور دیگر مماک کے چھ شہروں میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کے دسویں

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

گن کلچر کا امریکہ کو نیا تحفہ

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے

کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور

غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ

یمن میں امریکی مہم جوئی؛ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان 

?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یمن پر کیے گئے

روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے