?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر اعظم ، آپ کے ساتھ‘ پروگرام کے تحت ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے اور عوامی مسائل سن کر ان کا جواب دیں گے عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ’آپ کا وزیر اعظم ، آپ کے ساتھ‘ پروگرام کے تحت ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا ، عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کی سرکاری قیمتوں کو یقینی نہ بنانے والے افسران کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے ، اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منافع خورمافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، خسروبختیار، فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اس لیے اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جائے، منافع خوروں اور مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے جب کہ قیمتوں سے متعلق غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد کے بھائی بھی بھائی کے عتاب کا شکار
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے
مئی
اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبال ٹیم کے کوچ شہید
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے منگل کی شب بتایا ہے کہ غزہ
اپریل
ٹرمپ کے قتل پر مقتدیٰ صدر کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما مقتدا صدر نے X سوشل نیٹ ورک
جولائی
اسرائیل نےصیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کیا : نیویارک ٹائمز
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ
مئی
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی اور غزہ کے مستقبل پر سیمینار کا انعقاد
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی
مارچ
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
یوکرین جنگ میں روس کی جیت کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے واشنگٹن کی جانب سے
جولائی