?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 3 روزہ دوطرفہ دورے پر روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم 26 سے 28 نومبر تک اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ-28) کے اہم اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں ایک اجلاس کے دوران نگران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔


مشہور خبریں۔
گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے
مارچ
جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے
جنوری
سات سال بعد بھارتی عہدیدار کا دورۂ شام
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: 7 سال بعد، ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کے دورے
جولائی
آسٹریلیا مین مسلمان دھمکی آمیز پیغامات سے تشویش کا شکار
?️ 18 فروری 2026آسٹریلیا مین مسلمان دھمکی آمیز پیغامات سے تشویش کا شکار آسٹریلیا بھر
فروری
امریکی بحری اتحاد سے ممالک کے انخلا کی وجوہات
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی میڈیا کے مطابق امریکی اتحادی یمن کی انصار اللہ سے
دسمبر
فرانسیسی انتخابات کی تازہ ترین خبریں؛ میکرون اور لی پین دوسرے راؤنڈ میں
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کو ملک بھر
اپریل
ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ
نومبر
لاپیڈ نے سروے میں نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم
اگست