وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیااور کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں،چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کو سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، احد خان چیمہ، رانا تنویر حیسن، قیصر احمد شیخ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد شدہ اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کیا جائے ، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے،چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

مشہور خبریں۔

اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)

یورپی یونین کی تنزانیہ کے حالات پر تشویش

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے تنزانیہ

یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی خطرناک توسیع

?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مرکز برائے یروشلم کے سربراہ نے قابضین کے

مغربی افریقی ممالک نے مالی سے تعلقات منقطع کئے

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:  اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ECOWAS)، جس میں 15 ممالک

اسحاق ڈار کا او آئی سی میں بیان

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین

دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے

نیتن یاہو جعلی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ باز

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: پیر کو یسرائیل ہیوم اخبار میں شائع ہونے والے ایک

الشرع: امریکہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں ہماری مدد کر رہا ہے

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشارع نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے