اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کی بات پر زور دیا ہے۔
نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کبھی اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ وہ کسی سے رابطہ نہیں کرتے ہیں پھر خود ہی کہتے ہیں رابطہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ اپوزیشن سے کون کون رابطے میں ہے، لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں 20 سیٹوں پر تحریک انصاف کو کامیابی مل جائے گی۔
پرویز خٹک نے 20 نشستوں کے حوالے سے اپنے دعویٰ سے متعلق مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم 12 میں سے 10 سیٹیں جیت لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار، سندھ اور بلوچستان سے 2 سیٹیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور
فروری
جنگ کے نتائج کا فیصلہ کہاں ہو گا:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل
نومبر
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
دسمبر
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
جولائی
یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد
اگست
مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد
فروری
شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید
اپریل
ایران کے میزائل حملے پر نیتن یاہو کا پہلا ردعمل
اکتوبر