🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ہیں۔صوابی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے عہدے سے نا انصافی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ویلیج کونسل کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنائیں گے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھبرانا نہیں، مہنگائی عمرآن خان کی غلطی نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ عمران خان غریب عوام کو ریلیف دے رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مئی 2021 کے بعد گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی تھی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئی تھیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
🗓️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل اور
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام
ستمبر
لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کییف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی
فروری
امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
جون
صیہونی وزیر خزانہ کا ٹرمپ کے متنازع غزہ منصوبے کی حمایت کا اعلان
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ نے غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ
فروری
مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہو چکا ہے:شیخ رشید
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی
اپریل
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی
🗓️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے
جنوری