?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے دُعا کی اور وفاقی وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ، وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کر رہے ہیں ، شیخ رشید احمد نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے دُعا کی اور وفاقی وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، سی سی پی او لاہور نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ماہرین نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے مطابق دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے ، تحقیقات کے بعد دھماکے کی وجوہات سامنے آئیں گی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دھماکا گیس بھی ہو سکتا ہے،ماہرین دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے ، انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں ، انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، عثمان بزدار نے جناح اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔


مشہور خبریں۔
تیل اور برجام؛ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور یروشلم میں قابض حکومت نے اس
مارچ
تھانوں کی مرضی کے بغیر جرم نہیں پنپ سکتا، حافظ نعیم الرحمن
?️ 4 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
کیا جو بائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوں گے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں زیادہ تر پولز امریکہ کے موجودہ صدر جو
جولائی
امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ لبنان
?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ
نومبر
غزہ میں موجود صہیونی قیدی کی نئی ویڈیو جاری
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کتائب القدس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس
جون
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے
جولائی
تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
اپریل