?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت اور مذاکرات کرنے کی دعوت دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، ورنہ کتنے ہی شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو تین سال گزرچکے ہیں، چوتھے سال سے الیکشن کی تیاری شروع ہوجاتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تلخیاں ختم کر کے بہتر الیکشن کے معاملات کی طرف جانا چاہیے، ورنہ کتنے ہی شفاف الیکشن کیوں نہ ہوں، ٹرمپ اور بائیڈن والا حال ہوجائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی حمایت کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا پر ٹرمپ کی حکمت عملی میں ابہام
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیریبین سمندر میں پیش آنے
نومبر
خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم
دسمبر
کینیڈا میں ٹرمپ، نیتن یاہو اور بین گوئیر کے پتلے کو دی گئی پھانسی
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں:کینیڈا کے شہر مونٹریال میں فلسطین کے حامیوں نے، امریکی
مئی
پاک بحریہ نے عزم و حوصلے سے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ
ستمبر
شرمالشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرمالشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں
اکتوبر
جرمن قانون ساز نے اپنے ہی ملک کی حکومت کے جنگی عہدوں پر حملہ کیا
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: برلن میں جرمن نمائندے سیوِم ڈاگڈیلن نے زور دے کر
اگست
یمن میں 8 سالہ تباہی کے نتیجے میں 210 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونییمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں
مارچ
شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک
جون