?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع
ستمبر
بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں
جون
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں جنین میں پیش آنے والے واقعات اور پھر
جون
مادورو: وینزویلا امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے
ستمبر
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا کیا مطلب ہے: زیلنسکی
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت
?️ 7 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی
فروری
اقوام متحدہ کا صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کا اعتراف
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صیہونی حکومت کے
جولائی