وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر ایران اسرائیل جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت، مؤثر کردار اور مخلصانہ کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین ہے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے امریکی صدر کے زبردست اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں رہا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو امن کو فروغ دے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی ملاقات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم اور قابل اعتماد دوست ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی: 2050 میں دنیا کی غیر متنازعہ طاقت کون ہو گا؟

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی اربوں کی آبادی، بیجنگ کے ثالثی کے کردار اور

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  نیوز میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر

امریکہ فلسطینی صحافی کے قتل کے مجرموں کو مذمت کے بجائے سزا دے: صیہونیت مخالف تحریک

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی مخالف تحریک نے مغربی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے

چین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی جارحیت

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور انگلینڈ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی

جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی

مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع

افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:پیوٹن

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے