?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں گالیاں دیتے ہیں پھر ہماری ہی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں۔اگر روس پر پابندیاں ہوتی تو بھارت روس سے تیل کیسے خرید رہا ہے، اس حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اگر روس پر پابندیاں ہیں تو حکومت روس سے گندم خریدنے کے لیے کیسے رابطے کر رہی ہے،اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کرلیا عمران خان کی حکومت نے روس کو سستا تیل لینے کے لیے خط لکھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس پر عالمی پابندیاں ہیں تو تیل نہیں لے سکتے۔
بھارت امریکہ کا سٹرٹیجک پارٹنر بھی اور روس سے 3 کروڑ40 لاکھ بیرل سستا تیل لیا ہے، بھارت پر پابندی نہیں لگی یہ غلام حکومت پاکستان اورعوام کا نقصان کررہی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی وجہ روس پر پابندیوں کو قرار دیا۔انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ روس پر پابندیاں ہیں اس وجہ سے ان سے تیل نہیں خریدا جا سکتا، اگر ہم روس سے تیل خریدتے ہیں تو پابندیاں کی وجی انہیں ادائیگی کیسے کرتے، وہیں وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ روس سے گندم خریدنے کے لیے رابطے کیے ہیں۔
۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تیل کے لیے روس سے رابطہ کیا تھا، پابندیاں عائد ہونے کے بعد روس نے کوئی جواب نہیں دیا، ہم نے گندم کے لیے یوکرین اور روس سے رابطہ کیا ہے، دونوں ملکوں میں سے جو بھی ہمیں گندم فراہم کرے گا ہم خرید لیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندیوں کے باعث روس سے تیل خریدنا انتہائی مشکل ہوگا، روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، اگر روس ہمیں پیشکش کرے اور پاکستان پر کوئی پابندی نہ ہو تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی شام میں ترک انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ افسر ہلاک
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شام
جنوری
چین نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی توہین کی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے اپنے حالیہ
جنوری
اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی
دسمبر
حماس جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: عبرانی میڈیا
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس
فروری
صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی کے لیے نیا حربہ
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں
جنوری
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا
اکتوبر
عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس
اپریل
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس
مارچ