?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ورلڈ بینک گروپ/آئی ایم ایف کا موسم بہار کا اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیر خزانہ دورے کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔
پاکستانی وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں ’پاکستان کے معاشی منظر نامے، تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔
وزیر خزانہ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ (سی جی ڈی) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چینلجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے بھی ملاقت کریں گے۔
وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔
محمد اورنگزیب اٹلانٹک کونسل سے ’سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع‘ پر خطاب کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ایک ہفتہ سے بھی کم میں صیہونی وزیر کا دوسرا دورہ سعودی عرب
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرعی پیر کی شب ایک وفد کے
اکتوبر
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل
پاکستان نے کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کے لئے 12 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی
?️ 21 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئی لہر کو دیکھتے
مارچ
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 2 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی
دسمبر
اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر
جولائی
نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے، شہباز شریف
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم
ستمبر
نیویارک ٹائمز کا جمال خاشقجی کے قاتلوں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں
جون