?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ ہو گئے ہیںیکم جولائی سے سپین کے شہر سیویل میں منعقدہ اس چار روزہ کانفرنس میں مختلف ملکوں سے راہنماﺅں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی.
کانفرنس میں ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں کے لیے پائیدار اور جدید مالیاتی حکمت عملیوں کی تیاری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی کوششوں پر غورو خوض ہو گا وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں اور مختلف اعلی سطحی سائیڈ ایونٹس میں شریک ہوں گے سینیٹر اورنگزیب ایک اہم سیشن قرض کے بدلے ترقی: ڈی سی ایس فنانسنگ اپروچ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے، جہاں وہ پاکستان کا موقف اور ترقیاتی مالیات میں قرض کی تنظیمِ نو اور ڈپازٹ پروٹیکشن کے امکانات پر بات کریں گے.
وزیر خزانہ کانفرنس کے دوران نجی کاروباروں اور فنانس تک رسائی و استعمال کے موضوع پر ملٹی سٹیک ہولڈر گول میز مذاکرے کے شریک چئیر ہوں گے زیر خزانہ انٹرنیشنل بزنس فورم پالیسی ڈائیلاگ کے زیر اہتمام ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کریڈٹ ریٹنگز کے کردار پر پالیسی ڈائیلاگ سے کلیدی خطاب کریں گے وہ انٹرنشینل بزنس فورم کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے مالی معاونت میں توسیع کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے.
وزیر خزانہ ترقی کے لئے عالمی تعاون کی بحالی و تجدید کے موضوع پر منعقدہ ایک گول میز مذاکرے سے بھی خطاب کریں گے اسکے علاوہ یونیسف کے زیر اہتمام بچوں اور نوجوانوں کے لیے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے اور بچوں کے لیے جدید اور پائیدار فنانسنگ کے موضوع پر ایک مکالمہ میں بھی شریک ہوں گے اور کانفرنس کے موقع پر کئی اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل جان ڈینٹن اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر برائے ترقی اسٹیون کولٹ شامل ہیں وفاقی وزیر خزانہ کی اس کانفرنس میں شرکت پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک جدید مالیاتی حل، عالمی تعاون اور ترقیاتی موضوعات پر پاکستان کی موثر آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا.
مشہور خبریں۔
جیل اصلاحات سے متعلق کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ بھی شامل
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب
نومبر
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر
ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل
نومبر
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی
جولائی
صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی
اگست
وزیرِ اعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
فروری
مصر بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی
جولائی
ماہرین کا پاکستان کی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت پر زور
?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مسابقت کا انحصار کم اجرتوں پر
دسمبر