🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید اہل کاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈرپر پیش آیا جہاں پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پردہشت گردوں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 اہل کارزخمی ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی
اسلام آباد: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم
🗓️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب قانون میں حالیہ ترامیم کی روشنی میں وزیرخزانہ
جنوری
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی
یمن کے صوبہ عدن میں سعودی عرب کے خلاف بغاوت
🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے جنوبی صوبے عدن جس کو مستعفی اور مفرور حکومت
مارچ
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
ستمبر
کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے
دسمبر
روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی
مارچ