🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے۔بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہوچکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندری مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدامات کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ خود اور معید یوسف پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اور ہماری تشویش ثبوتوں کے بعد دور ہوگئی کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کو ہتھیاروں، مالی اعانت فراہم کرنے اور تربیت فراہم کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران جنرل موسوی کا انتقام کیسے لے گا؟ عطوان کی زبانی
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: علاقے کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے
دسمبر
زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف
🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد
اپریل
ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ
جون
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
🗓️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی
نومبر
امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف
مارچ
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
🗓️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی