?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحادہے اور یہ جماعتیں اپنے بچاؤ کیلئے جمع ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ انتشار واضح ہوگیا، اختلاف سامنے آگیا، لگتا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مزید دراڑیں آئیں گی جبکہ پی ڈی ایم کاگٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاغیرفطری اتحاد ہے اور یہ جماعتیں اپنے بچاؤ کیلیے جمع ہوئی ہیں جبکہ استعفوں پر پیپلز پارٹی تیار نہیں ، پیپلز پارٹی نے ایسی شرط رکھی جو نواز لیگ نے مسترد کردی اور ہمیشہ کہا ہےکہ پی ڈی ایم ایک غیرفطری اتحادہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کامنشور اور سوچ ایک نہیں ، پی ڈی ایم کاگٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرےپرشکوک و شبہات کا اظہارکرتے رہے۔
شاہ محمود قریشی نے استعفوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری نےاستعفوں کیلیےنوازشریف کی واپسی کی شرط رکھی ، مریم نواز نے اجلاس میں آصف زرداری کی شرط کو مسترد کیا، استعفوں کے مطالبےسےمتعلق میرےبیانات ریکارڈپرموجود ہیں اور شروع سےکہتا چلاآرہاہوں پیپلزپارٹی استعفےنہیں دےگی۔
شاہ محمودقریشی کا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد نیب کی گرفت سے بچنے کیلیے ہے اور انہوں نےاپنے بچاؤ کیلیےپی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹر کی سعودی عرب پر کڑی تنقید
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب میں خاتون کارکن کو 34
اگست
روس کی امریکا کو سخت وارننگ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر
صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا
?️ 23 نومبر 2022خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے
نومبر
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 22 جنوری 2022ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں
جنوری
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
?️ 13 دسمبر 2025 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
دسمبر
رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل عوام کے
فروری