?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا گذشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے یا پرویز خٹک؟۔شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی نہیں آ رہی اور عمران خان پر ایوان کا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔ جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، وزیراعظم اور میرے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال تھا ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں۔ پرویز خٹک ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل
جنوری
?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا
ستمبر
پاک فوج برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے:آرمی چیف
?️ 24 مارچ 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر
مارچ
غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی
اپریل
سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
نومبر
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے میں اسلام آباد سب سے آگے ہے: فواد چوہدری
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے
جون