وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ظفر نصراللہ وزیر اعلیٰ اور دیگر افراد کے کہنے پر مبینہ طور پر انتقامی امور میں غیر ضروری مداخلت کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ظفر نصراللہ پر مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ ظفر نصراللہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحالی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے فیصلہ جاری کیا۔

ہائی کورٹ نے 31صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلی فیصلے میں کہاگیا کہ سپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو عدالت نظر ثانی کرسکتی ہے ۔ آئین رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائزہ استعمال کر کے دی ۔سپریم کورٹ نے بھی ڈپٹی سپیکر کے اقدام کو کالعدم کیا ۔پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ، سپیکر کا اختیار استعمال نہیں کرسکتے ۔اجلاس 16اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی ہے ۔

چیف سیکرٹری ، آئی جی کے تبادلے کے خلاف درخواست بے کار ہوچکی ۔ ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد سے قبل وزیراعلی کا انتخابات ترجیح ہوگا ۔ وزارت اعلی کے انتخاب تک عدم اعتماد زیر التوا رہے گی ۔سپیکر ڈپٹی سپیکر کو تفویض اختیار میں کمی نہیں کرسکتا۔اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی ۔چند کرسیاں ،میزیں ٹوٹیں جو 4دن میں مرمت ہوسکتی تھیں ۔سیکرٹری اسمبلی نے درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کروائی،سیکرٹری اسمبلی کا اپنا کردار ادا نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔جھوٹا بیان حلفی دینے پر حمزہ شہباز ، ڈپٹی سپیکر پر جرح کی درخواست مسترد کی ۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر

پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے

اسرائیل کے خلاف جوہری حملے سے بڑا خوفناک خواب کیا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا میں صیہونی حکومت کے مشہور عسکری ماہر میجر جنرل

امریکی قرارداد فلسطینیوں پر غیر ملکی قیمومیت کو جائز قرار دیتی ہے:یمن

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:یمنی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد غزہ کی

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے

حکومت کسی کی غلط طریقے سے خریدی ہوئی زمین کی ذمہ دار نہیں

?️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےمشیر داخلہ و احتساب شہزاد

دنیا میں ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم میں جب امریکہ نے جاپان کو شکست دینے

پاکستان کے کن شہروں میں کوورنا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے سب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے