وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے

بلوچستان

🗓️

کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے کی خبر کی تردید کردی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، اس سے پہلے خبر تھی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد آنے پر اپنا استعفا گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا ہے۔

بتایا گیا کہ استعفے کی اطلاعات سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ جام کمال سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیردفاع پرویز خٹک کی ملاقات بھی ہوئی، وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں ہونے والی ملاقات میں جام کمال کے اتحادی اورچند ساتھی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان موجودہ سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے 20 اکتوبر کو اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ایوان کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور تمام معاملات کو بغیر مشاورت چلا رہے ہیں، جام کمال کو خراب کارکردگی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا جائے، بیورو کریٹس، طلباء، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے، کارکنان کو لاپتا کرنے سے ایوان نہیں چلے گا۔
تحریک کے حق میں 33 ارکان نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد قرارداد کی حمایت کی۔ عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہمارے پانچ ارکان پارلیمنٹ لاپتا ہیں، تحریک پیش کر نے کی اجازت کیلئے 65 ارکان میں 20 کی حمایت ضروری ہے، لیکن تحریک کے حق میں33 ارکان اسمبلی نے کھڑے ہوکر حمایت کردی ہے۔ فیصلہ تو ہوگیا ہے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کو 33 ارکان کی حمایت مل گئی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ جام کمال کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کردی، تحریک کے حق میں مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔ لیکن تحریک عدم اعتماد کیلئے33 ارکان کی مطلوبہ تعداد کے باوجود وزیراعلیٰ جام کمال ڈٹ گئے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آئینی طور پر ووٹنگ تین سے چار روز بعد ہوتی ہے، تین چار روز میں اپنے تمام ناراض ارکان کو منالیں گے، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ: تشہیری مہم پر ’افسوس‘، ہسپانوی فیشن برانڈ ’زارا‘ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسپین کے معروف ملٹی نیشنل فیشن و میک اپ برانڈ

برطانیہ: کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو 4 سال قید

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: برطانیہ میں کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی

بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے: دیونیدر سنگھ بہل

🗓️ 29 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے

🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی

حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

🗓️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید

ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

🗓️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی گرفتار

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے