وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور

جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے  کا اہم اعلان

?️

کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور دیا ان  کی زیرصدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے متعلق منعقدہ اجلاس میں ترقیاتی پیکج میں شامل جاری اور نئے منصوبوں اور فنانسنگ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ محکموں سیکریٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیکج میں 6 ارب کے 199 جاری اور نئے منصوبے شامل ہیں۔جنوبی بلوچستان کے 9 اضلاع میں صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پیکج کے تحت 16 نئے ڈیمز تعمیر کرنے کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں جبکہ 6 منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگرو مارکیٹس کی ترقی اور ای کامرس کے ذریعے لائیو اسٹاک مارکیٹوں کو ملک کی دیگر بڑی مارکیٹوں سے منسلک کے منصوبے شامل ہیں۔

اسی طرح میپنگ آف واٹر ریسورسز، سیاحت کی ترقی، تربت سیف سیٹی پراجیکٹ اور یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام فار سی پیک کے منصوبے مرتب کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انویسٹمنٹ ہوگی تو سوشیو اکنامک گروتھ ہوگی۔ پہلی بار بلوچستان کے علاقوں کے لیے میگا پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اتنے بڑے پیمانے پر عوام اور علاقوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی عمل کا آغاز ہوا ہے اور ان تمام منصوبوں کے فوائد جلد از جلد بلوچستان کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا

?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے

ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، رشتے دار گرفتار

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید

پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے

?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے ان کی حمایت میں کمی

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک سروے رپورٹ کے مطابق، امریکی رائے دہندگان خاص طور

ایک بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے صیہونی جھوٹ کی تردید

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے تصاویر شائع کرکے غزہ کی پٹی میں حماس

کیا یوکرین کی جنگ عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا آخری قدم ہے؟

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: سعید ساسانیان: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان

لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے طویل مدتی نتائج سامنے آئینگے: سرفراز بگٹی

?️ 30 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز کو

نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال

?️ 7 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں)  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے