?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورے کی منسوخی اور ای وی ایم مشین سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارتِ مواصلات کے رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کابینہ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری، نادرا کے فنانشل سال 2021ء کے آڈٹ، ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے، خطے کے ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کا معاملہ اور جموں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں متبادل تنازعاتی قرار داد کا سینٹر اسلام آباد میں کھولنے کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔اس کے علاوہ کابینہ ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی اور مردم شماری کے لیے تجاویز کی منظوری بھی دے گی۔ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 78مریض انتقال کر گئے
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز
ستمبر
توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان
اکتوبر
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کریں گے
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس
ستمبر
عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد
جون
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
?️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا
مئی
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر