?️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کوعشائیے پر مدعو کیا گیا ہے ، عشائیہ کل رات وزیراعظم ہاوَس میں ہو گا ، حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین عشائیہ میں شریک ہوں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی تاریخ کی سب سےبڑی درخت لگانے کی مہم کیلئے تیار ہوجائیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام پاکستانی خاص طور پر نوجوان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے عوام بالخصوص نوجوان خود کو تیار رکھیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں ایک فرد 10 ہزار 163 درخت لگاتا ہے جب کہ گرین لینڈ میں یہ تعداد 4 ہزار 964 درخت فی فرد ہے ، اس کے علاوہ آسٹریلیا میں ایک شخص 3 ہزار 266 ، امریکا میں 699 ، فرانس میں 203 اور اتھوپیا میں 143 لگاتا ہے ، چین میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد 130 ہے ، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں ایک شخص 28 درخت لگاتا ہے لیکن پاکستان میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد صرف 5 درخت ہیں۔
آج صبح وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر بھی سنائی ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اعشاریہ 5 ارب کی حد کو کراس کر گیا ، انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 2 ماہ کےعرصہ میں اکاؤنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
جولائی
اقوام متحدہ میں خالی نشستوں پر نیتن یاہو کی تقریر کا سکینڈل چھایا ہوا ہے
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی
ستمبر
آسٹریلیا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے خوف سے صیہونی پریشان
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی حکومت کا
اکتوبر
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر
یمن پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد نیتن یاہو کی شدید الجھن
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمن کے بارے میں
مئی
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ
غزہ کی پٹی سے صہیونی قصبہ عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے گئے
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتہ کی صبح اعلان کیا
جولائی