وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد قصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا  فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کا حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ قبلہ اول میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انسانیت کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، ہم ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم اعادہ کرتے ہیں ، فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری کو لازمی اقدامات اٹھانا چاہئیں۔

اس سے پہلے بھی پاکستان کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا ، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے ، جب کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پوزیشن پر جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ماہ رمضان کے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے باہر احاطے میں نماز ادا کی ، اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں ، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

59 فیصد فرانسیسی لوگ نہیں چاہتے کہ میکرون صدراتی انتخابات میں حصہ نہ لیں

🗓️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32

روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا

🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر

اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ

غزہ میں انسانی تباہی

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی

ترک اپوزیشن کا مشترکہ انتخابی امیدوار پر اختلاف

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کیے جانے

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے

🗓️ 15 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے فلسطینی

یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا

🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد

روسی اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد ہلاک اور زخمی

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:   پیر کو روس کے شہر ایزیوسک میں فائرنگ کے واقعے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے