وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ‏وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی درخواست پر سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم سے درخواست کی گئی تھی کہ اسے باقاعدہ طور پر یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں ‏زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جامعہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کی درخواست پر یونیورسٹی کے قیام کو منظور کر لیا، وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے قیام کے لیے تمام فنڈز فراہم کر نے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام سے یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، یونیورسٹی کی منظوری دینے پر وزیر اعظم کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ جون میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں سولر سسٹم کا افتتاح بھی کیا تھا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ سولر انرجی کاحصول آج کے دور میں ناگزیر ہے، توانائی کی ضروریات کو با آسانی پورا کرنے کے لیے شمسی توانائی بہترین متبادل ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

?️ 26 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا

صیہونی وزیر کی امریکہ کو دھمکی

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکی نائب صدر کی تنقید

’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش

?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ

عرب ممالک کی اکثر عوام صیہونی مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے

دنیا میں ترک معیشت کیوں کمزور ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ: ترک معیشت کے

اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

کتابیں علم کا خزانہ ہیں ، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے، صدر مملکت

?️ 2 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے